چین: اسکول میں چاقو سے حملہ، 2 اساتذہ سمیت 16 بچے زخمی

نان ننگ (ڈیلی اردو) چین کے جنوبی خود مختار خطے گوانگ شی ژوانگ کے شہر بائی لیو میں سہ پہر کے وقت ایک چاقو حملے کے دوران کنڈرگارٹن کے 16 بچے اور 2 اساتذہ زخمی ہو گئے۔

شہر کے محکمہ تشہیرات نے بدھ کے روز بتایا کہ یہ واقعہ سہ پہر تقریبا 2 بجے شن فینگ ٹان کے ایک کنڈر گارٹن میں پیش آیا۔

دو شدید زخمی بچوں سمیت زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس نے ان افراد پر چاقو سے حملہ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں