برلن (ڈیلی اردو) جرمنی میں ایک کلینک پر حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں ایک کلینک پر معمر شخص نے حملہ 4 افراد کو ہلاک کردیا جب کہ ایک شخص زخمی بھی ہوگیا جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے کارروائی کے بعد حملہ آور کو گرفتار کرلیا جس کی عمر 51 سال ہے اور وہ کلینک کا سابقہ ملازم ہے، حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم تحقیقات جاری ہیں۔