طرابلس(نمائندہ ڈیلی اردو) لیبیا کے ساحل سے دور سمندر میں تقریباً 340 غیر قانونی تارکین وطن افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ لیبیا کے ساحلی محافظوں کی جانب سے تقریباً 340 پناہ گزینوں اور تارکین وطن افراد کو آج طرابلس لایا گیا ہے۔
???? Some 340 refugees and migrants have been returned today to Tripoli by Libyan Coast Guard.
UNHCR & IRC provided urgent medical and humanitarian assistance to all survivors before being taken to detention.
Over 5,500 persons were returned to Libya since January 2021. pic.twitter.com/kWZbysryeL
— UNHCR Libya (@UNHCRLibya) April 30, 2021
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ یو این ایچ سی آر اور آئی آر سی (بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی ) نے حراست میں لیے جانے سے قبل بچائے جانیوالے تمام افراد کو فوری طبی اور انسانی امداد فراہم کی ہے۔
لیبیا بحیرہ روم کو عبور کرکے یورپی ساحلوں تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے ہزاروں تارکین وطن کی پسندیدہ گزرگاہ بن چکا ہے۔
بین الاقوامی تنظیم برائے تارکین وطن کے مطابق رواں سال اب تک لیبیا کے ساحل سے خواتین اور بچوں سمیت 6 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو بچایا جا چکا ہے۔
بچائے جانے والے تارکین وطن افراد کو گنجائش سے زیادہ بھرے ہوئے استقبالیہ مراکز میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ بین الاقوامی سطح پر ان مراکز کو بند کرنے کے مطالبات کیے جا رہے ہیں۔