کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ تین دنوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے جو جمعرات کو مسلمانوں کے تہوار عید الفطر کے موقع پر نافذ العمل ہو گا۔
یہ جنگ بندی حالیہ ہفتوں میں سخت گیر اسلام پسند گروہ کی جانب سے سرکاری فوجیوں کے خلاف حملوں میں اضافے کے بعد سامنے آئی ہے۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے طالبان عسکریت پسندوں سے کہا کہ وہ کسی جگہ بھی دشمن پر حملہ نہ کریں۔ البتہ اگر دشمن کی جانب سے کوئی حملہ ہوتا ہے تو اس کا بھرپور جواب دیں۔
هدایات مقام رهبری امارت اسلامی به مجاهدین در مورد آتشبس در سه روز عید https://t.co/KQyNx5BgTkhttps://t.co/bMoe9xfTG0 pic.twitter.com/U1QqgfyqRn
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) May 9, 2021
طالبان ترجمان نے واضح کیا کہ جنگ بندی صرف عید کے تین روز کیلئے ہے۔