غزہ (ڈیلی اردو) غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے جواب میں حماس کے راکٹ حملے جاری ہیں۔ ان حملوں میں اب تک پانچ یہودی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
راکٹ حملوں میں عسقلان میں تیل کی پائپ لائن تباہ ہوگئی۔ تل ابیب میں متعدد عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔ لاڈ سٹی میں شدت پسند یہودیوں نے درجنوں گاڑیوں کو آگ لگادی۔