تہران (ڈیلی اردو) ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز میں جاری سالانہ عسکری مشقوں کے دوران ایران نے پہلی مرتبہ آبدوز سے کروز میزائل چلائے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کروز میزائل کو آبدوز سے چھوڑنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ عالمی پابندیوں کی وجہ سے زیادہ تر اسلحہ اور ہتھیار ایران میں ہی تیار کیے جاتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دیگر ایرانی آبدوزيں بھی کروز میزائل لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی تین آبدوزیں کروز میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، آبدوز سے تارپیڈو حملے کی نسبت کروز میزائل حملے کی دشمن فورسز نشاندہی نہیں کر سکتیں
ایرانی بحریہ نے آبدوز سے اینٹی سرفیس کروز میزائل کا کامیاب تجربہ آبنائے ہرمز میں ایرانی بحری مشقوں کے دوران کیا۔