اسرائیلیوں کو ایسی موت ماریں گے انکی نسلیں یاد رکھیں گی، حماس ترجمان ابو عبیدہ

غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین میں حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی زمین اور اپنے لوگوں کا دفاع آخری دم تک جاری رکھیں گے۔ اسرائیل ہمارے مقابلے کیلئے زمینی، فضائی اور بحری فوجوں کو میدان میں لے آئے۔ انہیں ایسی موت ماریں گے کہ انکی نسلیں یاد رکھیں گی۔

حماس کے جوابی حملوں سے یہودی آبادی میں خوف طاری ہے، اسرائیل کے زیر قبضہ 24 شہروں میں فلسطینی آبادی اٹھ کھڑی ہوئی، مظاہروں کو کچلنے کے لئے مزید اسرائیلی اہلکار بھیج دئے گئے۔

متعدد کمانڈرز کی ہلاکت کے باوجود حماس کے حوصلے پست نہ ہوئے، اسرائیلی شہروں پر مزید میزائل کی بارش کر دی، اب تک سولہ سو سے زائد میزائل برسا چکے ہیں۔

حماس نے عیاش نامی لانگ رینج میزائل کا استعمال بھی شروع کردیا۔ پہلی بار حماس نے رامون انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میزائل داغے۔ مزاحمتی تنظیموں کا مسلح ڈرون بھی ایکشن میں آگیا، متعدد صہیونی مقامات پر بمباری کی ہے، شہاب ڈرون کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی۔

حماس کے راکٹس لگنے سے اسرائیلی شہروں میں ہو کا عالم ہے، یہودی شہری ڈر کے مارے گھروں میں چھپ گئے، اسرائیلی عمارت کو میزائل لگنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

مزاحمتی تنظیم کے ترجمان ابو عبیدہ نے اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ ہم اپنی زمین اور اپنے لوگوں کا دفاع آخری دم تک جاری رکھیں گے۔ اسرائیل ہمارے مقابلے کیلئے زمینی، فضائی اور بحری فوجوں کو میدان میں لے آئے۔ انہیں ایسی موت ماریں گے کہ انکی نسلیں یاد رکھیں گی۔

اسرائیلی کے زیر قبضہ علاقوں میں بھی فلسطینی اٹھ کھڑے ہوئے۔ 24 مقبوضہ شہروں میں مظاہرے شروع ہوگئے۔ مظاہروں کو کچلنے کے لئے صہیونی فوج کی بھاری کھیپ بیت المقدس پہنچ گئی۔ اسرائیلی تشدد میں سینکڑوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

انتہا پسند یہودی بھی فوج کے ساتھ ملکر فلسطینیوں پر تشدد میں ملوث ہیں، مقبوضہ شہر لُد میں فلسطینی جوانوں نے اسرائیلی ریلوے اسٹیشن کو آگ لگادی، کَفر قاسم میں فلسطینیوں نے اسرائیلی پولیس کی گاڑی کو نذر آتش کردیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں