شام: سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات کیلئے تيار ہيں، ایرانی وزیر خارجہ

دمشق (ڈیلی اردو) ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کے ليے تيار ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دمشق ميں شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ ملاقات کے بعد يہ بيان ديا۔

شامی ذرائع کے مطابق جواد ظريف کے سعودی حکام کے ساتھ رابطے جاری ییں۔

ايرانی وزير خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ فریقین کے درمیان تعاون سے خطے ميں امن و استحکام پيدا ہوگا اور بالخصوص يمن کی صورت حال بہتر ہو سکے گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں