افغانستان: سڑک کنارے بم نصب کرتے پھٹ گیا، 3 طالبان ہلاک

کابل (بیورو رپورٹ) افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں سڑک کنارے دیسی ساختہ بم نصب کرنے کے دوران وقت سے پہلے ہی پھٹنے کے باعث 3 طالبان ہلاک ہوگئے۔

مقامی حکومت نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ یہ واقعہ صوبائی صدر مقام ہرات شہر کے جنوب میں سوموار کے اوائل میں ضلع ادرسکن کی ضلعی سڑک کے ساتھ پیش آیا۔

افغانستان میں دہشت گرد سڑک کنارے نصب کرنے والے بم اور بارودی سرنگیں بنانے کیلئے دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائسز (آئی ای ڈیز) استعمال کر تے رہے ہیں تاکہ سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایاجاسکے لیکن مہلک ہتھیاروں کے باعث شہری ہلاکتیں بھی ہو رہی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2020 کے دوران دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائسز دھماکوں میں 920 سے زائد شہری ہلاک جبکہ 1ہزار 640 سے زائد دیگر زخمی ہوئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں