کابل (بیورو رپورٹ) افغانستان کے آٹھ صوبوں میں افغان سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور ان کے ساتھ جھڑپوں میں 143 طالبان ہلاک ہوگئے۔
افغان وزارت دفاع کے مطابق ننگرہار، زابل، ہرات، بادغیس، فاریاب، بلخ، ہلمند اور بغلان صوبوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 143 طالبان ہلاک اور 66 زخمی ہوگئے، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو فضائیہ کی مدد بھی حاصل تھی جب کہ بڑی تعداد میں ہتھیاروں کو بھی تباہ کردیا گیا۔
https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1394555467175714816?s=19
افغان وزارت دفاع نے منگل کے روز ایک اور بیان میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افغان فضائیہ کی مدد سے کی جانیوالی اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی گاڑیوں اور کچھ مقدار میں اسلحہ اور 52 بارودی سرنگوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
افغانستان کے صوبے زابل میں افغان فورسز کی ایک کارروائی میں 26 طالبان ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
26 #Taliban terrorists were killed and 16 others were wounded after #AAF targeted their gathering in Shahjoa district of #Zabul province, today.
— Ministry of Defense, Afghanistan (@MoDAfghanistan) May 18, 2021
وزارت دفاع کے مطابق صوبے فریاب کے ضلع پشتون کوٹ میں افغان فورسز کی ایک اور کارروائی میں طالبان کے چار اہم رہنما سمیت 19 ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
19 #terrorists including 3 #Pakistani were killed after #AAF targeted their hideouts in Pashton Kot district of #Faryab province yesterday. 4 senior members of Taliban were among those killed. A large amount of their weapons were destroyed as result of the strike.
— Ministry of Defense, Afghanistan (@MoDAfghanistan) May 18, 2021
وزارت دفاع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین پاکستانی بھی مارے گئے۔
حالیہ دنوں کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں مسلح طالبان جنگجو حملہ کر کے بغلان پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے مزاحمتی صوبے میں اگلے محاذ پر کمک بھیجے جانے کے بعد ان کے حملے پسپا کر دیئے گئے ہیں۔
عسکریت پسند گروہ نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
جنگ زدہ افغانستان میں تشدد جاری ہے جبکہ امریکہ اور نیٹو کے فوجی ملک چھوڑ رہے ہیں۔
11 ستمبر 2021 کو امریکہ کو افغانستان میں جنگ کی جانب راغب کرنیوالے دہشتگردانہ حملوں کی 20 ویں برسی سے قبل تقریباً 3 ہزار 500 امریکی اور 7 ہزار نیٹو فوجیوں کو افغانستان سے واپس بلا لیا جائیگا۔