سعودی شہر جازان میں حوثیوں کا ڈرون تباہ

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب کے شہر جازان کے سرحدی گاؤں پر حملہ کرنے والے حوثیوں کا ڈرون تباہ کر دیا گیا ہے۔

عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں حوثی باغیوں نے شہری آبادی پر حملے کے لیے ایک بمبار ڈرون بھیجا جسے اتحادی فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ہی تباہ کردیا۔

ترجمان نے جمعرات کے روز جاری بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے شہریوں اور شہری مقامات کو نشانہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

المالکی نے مزید کہا کہ “ہم دہشت گرد حملوں سے شہریوں اور شہری مقامات کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں”۔

ایک ہفتے کے دوران میں عرب اتحاد نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی سمت بھیجے اور داغے جانے والے 8 ڈرون طیارے اور 3 بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دینے کا اعلان کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں