افغان سیکیورٹی فورسز کا طالبان کے ٹھکانے پر دھاوا، 8 اہلکاروں کو بچا لیا گیا

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں خصوصی فورسز کے دستوں نے طالبان کے ٹھکانے پر سوموار کے روز دھاوا بول دیا اور مسلح گروہ کے حراستی مرکز سے 8 سکیورٹی اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا۔

فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن سوموار کے اوائل میں ضلع بغلانِ مرکزی کے گاؤں عمرخیل میں شروع کیا گیا،اس میں مزید کہا گیا کہ سکیورٹی فورسزنے عسکریت پسندوں کا ٹھکانہ تباہ کردیا۔

گزشتہ 3 ہفتوں سے ضلع بغلانِ مرکز حکومتی افواج اور طالبان عسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا مرکز بناہوا ہے۔

کابل سے 160 کلومیٹر شمال میں واقع پلِ خمری کے صدرمقام والے صوبہ بغلان کے علاقوں پر قابض طالبان عسکریت پسندوں نے یکم مئی سے امریکہ کی زیرقیادت افواج کے افغانستان سے انخلاء شروع ہونے کے بعد سے سرگرمیوں میں اضافہ کردیا ہے، انہوں نے حکومتی افواج کے آپریشن پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں