اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے امریکا کو اپنی فضا اور زمین استعمال کرنے کی اجازت دینے کی خبروں کی تردید کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ سے جاری بیان میں امریکا کو پاکستان میں ائربیس یا فوجی اڈہ فراہم کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔ اس حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ ملک میں کوئی امریکی ائیربیس یا فوجی اڈہ موجود نہیں، ایسی کوئی تجویز بھی زیر غور نہیں۔
قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، غیر ذمے دارانہ بیانات سے گریز کیا جائے۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان حکام نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے امریکی افواج کو افغانستان میں موجودگی برقرار رکھنے میں مدد دینے کیلئے فضائی حدود اور زمین استعمال کرنے کی جازت دے دی ہے۔