20

لاہور میں میٹرو بسوں میں تصادم سے مسافر خاتون جاں بحق، 17 افراد زخمی

لاہور (ویب ڈیسک) یوحنا آباد کے علاقے میں 2 میٹرو بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں مسافر خاتون جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

لاہور میں میٹرو بس کے ٹریک پر دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث ایک ڈرائیور سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کو طبی امداد کے لیے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ 16 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

زخمیوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے جن میں رضیہ، عائشہ، ریحانہ، مریم شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت عمارہ کے نام سے ہوئی جو کاہنہ کی رہائشی تھی۔ حادثے کا شکار بسوں کو ٹریک سے ہٹادیا گیا اور میٹرو بس سروس عارضی طور پر روک دی گئی ہے

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں