لاہور (نیوز ڈیسک) نیب عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں 5مارچ تک توسیع کردی۔
پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، نیب عدالت نے ان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔
عبدالعلیم خان کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت میں دلائل دیے۔ احتساب عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
کیس کی سماعت کے موقع پر پولیس نے کنٹینراور خاردار تاریں لگا کر راستے بند کردیے، عدالت کے باہر موجود تحریک انصاف کے کارکنوں نے نعرے لگائے۔
پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو پی ٹی آئی کارکن نے اہلکاروں کو دھکے دیےجس کے بعد پولیس نے کارکنوں کو گیٹ کے سامنے سے ہٹا دیا۔