14

“غزہ میں 67 بچے ہلاک کر دئیے گئے، جنگ کا بدل یہ ہے”، اسرائیلی اخبار

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) اسرائیل کے معروف اخبار نے اپنے پہلے صفحے کو غزہ پر صیہونی فورسز کے حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینی بچوں کے لئے مخصوص کیا اور سرخی لکھی کہ جنگ کا بدل یہ ہے۔

اسرائیل کے معروف اور پرانے اخبار ہیرٹز نے عبرابی زبان میں شائع شدہ ایڈیشن میں ہلاک ہونے والے فلسطینی بچوں کی تصاویر پہلے صفحے پر چھاپ دیں، اخبار نے صیہونی فورسز کے حملے میں ہلاک ہونے والے ان بچوں پر حملے کے وقت کے واقعات بھی لکھے ہیں۔

اخبار نے اسرائیلی حکومت پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ غزہ میں 67 بچے ہلاک کر دئیے گئے، جنگ کا بدل یہ ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں