افغان امن عمل: آرمی چیف قمر باجوہ باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی اہم ملاقات

راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور، افغان امن عمل میں پیش رفت اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے حوالے سے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک، امریکا تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی، امریکی ناظم الامور نے خطے، خصوصاً افغان امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں