ریاض (ڈیلی اردو) سعودی افواج نے یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے کیا گیا ڈرون حملہ ایک بار پھر ناکام بنا دیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق بارودی مواد کے ساتھ ڈرون یمن سے سعودی فضائی حدود میں داخل ہوا تو اسے مار گرایا گیا۔ حوثیوں باغی تواتر سے سعودی عرب کی پیٹرولیم تنصیبات اور ائیر پورٹس کوڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم سعودی فورسز اکثر ڈرون حملوں کو روکنے میں کامیاب رہتی ہیں۔