14

پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے

راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئرہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کے ہمراہ آپریشنل تیاریوں، خطرات اور ان کے رد عمل پر بات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آپریشنل تیاریوں، خطرات اور ان کے رد عمل پر بات چیت کی اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں