افغانستان: سیکیورٹی فورسز کے فضائی اور زمینی حملوں میں 210 طالبان ہلاک، 95 زخمی

کابل (بیورو رپورٹ) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 210 طالبان مارے گئے۔

وزارت دفاع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سولہ صوبوں ننگرہار، لغمان، خوست، غزنی، لوگر، پکتیکا، زابل، بادغیس، غور، فاریاب، بلخ، جوزجان، سمنگان، بغلان، بدخشان اور قندوز میں طالبان کے ٹھکانوں کو فضائی اور زمینی حملوں کا نشانہ بنایا۔ جس میں 210 طالبان ہلاک اور 95 زخمی ہو گئے۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقوں میں سرچ آپریشن جاری تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں