تہران (ڈیلی اردو) ایران میں ایک لڑاکا جیٹ طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا جس سے اس میں موجود دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ ملک کے جنوب مغربی علاقے میں واقع شہر دیزفل میں پیش آیا۔ یہ شہر عراق کی سرحد کے نزدیک اور دارالحکومت تہران سے 444 کلومیٹر دور واقع ہے۔
ایرانی فضائیہ کے لڑاکا جیٹ ایف 5 کے ناکارہ ہونے کی وجوہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ اس لڑاکا جیٹ نے اڑان بھرنے سے قبل ہی کام چھوڑ دیا تھا لیکن رپورٹ میں اس کی مزید وضاحت نہیں کی گئی ہے۔
اس حادثے میں ہلاک پائلٹس کی شناخت کیانوش بساطی اور حسین نامنی کے نام سے کی گئی ہے۔ ایرانی حکام واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
????
انگار دست روزگار و تقدیر بر این است که از گلچین کنه افراد نازنین رو
بازم داغی گران بر دل اینجانب نشست
برادر عزیز؛ #کیانوش_بساطی شهادتت مبارک
شادی روح این دو عزیز یه صلوات عنایت بفرمایید#حسین_نامنی pic.twitter.com/PgldoGijDl— ???????? تاراج ???????? (@B_taraj) June 1, 2021