ابوجا (ڈیلی اردو) نائیجیریا نے غیر معینہ مدت کے لیے ٹوئٹر پر پابندی لگا دی۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق نائیجیریا کے وزیرِاطلاعات کی جانب سے ملک میں غیر معینہ مدت کے لیے ٹوئٹر پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ پابندی سے متعلق یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹوئٹر کو بار بار ایسے کاموں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے کہ جس سے نائیجیریا کی تجارتی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
Statement by Governor Seyi Makinde Regarding the Suspension of Twitter’s Operations in Nigeria by the Federal Government
It has become imperative for me to release a statement regarding the suspension of Twitter’s operations in Nigeria by the Federal Government. pic.twitter.com/DbxVpAbmWq
— Seyi Makinde (@seyiamakinde) June 5, 2021
اس پابندی میں کہیں بھی نائیجیریا نے ٹوئٹر کی جانب سے کچھ روز قبل صدر محمدو بوہاری کی ٹوئٹ کے حذف کرنے کا ذکر نہیں کیا، جس پر ٹوئٹرکا موقف تھا کہ ٹوئٹ سے ٹوئٹر کے قواعد کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
اس سے متعلق ٹوئٹرکا کہنا ہے کہ نائیجیریئن حکومت کی جانب سے پابندی پر تشویش ہے تاہم مزید معلومات ملنے پرلوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔