اسلام آباد (ڈیلی اردو) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے بہیمانہ قتل سے متعلق کیس حکومت کی یقین دہانی پر نمٹا دیا۔وفاقی حکومت نے وزارت خارجہ کے ذریعے معاملے کی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ وفاقی حکومت نے وزارت خارجہ کے ذریعے معاملے کی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی جس پر عدالت نے کیس کو نمٹا دیا۔ اس موقع پروکیل درخواست گزار سید قلب حسن نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ وزیر خارجہ بھارت سے اس معاملے پر بات کریں۔ ہمارے گیارہ شہری قتل ہو گئے حالات ایسے ہی رہے تو دونوں ممالک میں کشیدگی مزید بڑھے گی۔ دفتر خارجہ اس معاملے پر معمول کی کارروائی کر رہا ہے۔
عدالت وفاق کو ہدایات جاری کرے یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے ۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ یہ پالیسی میٹر ہے ۔ عدالت اس میں کوئی ہدایت نہیں دے گی۔ جس کے بعد عدالت نے معاملہ نمٹا دیا۔