صنعاء (ڈیلی اردو) یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی باغیوں کا ایک میزائل ڈپو دھماکے سے پھٹ کر تباہ ہو گیا ہے۔
رہائشیوں نے جمعرات کے روز بتایا کہ صبح کے وقت دارالحکومت کے وسط میں صنعاء یونیورسٹی کے قریب واقع فوجی کیمپ میں ہونیوالے اس دھماکے کے بعد شدید دھماکوں کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں گھروں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور کئی گھنٹوں تک شدید دھواں اور آگ بھڑکتی رہی۔
تقریباً 2 ماہ کے عرصہ میں یہ صنعاء میں تباہ ہونیوالا اسلحہ کا دوسرا ڈپو ہے اس سے قبل صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیکی علاقے الجراف میں ایسا ہی واقعہ ہوا تھا۔
تاہم سعودی عرب کی زیر ملکیت العربیہ ٹی وی نے خبر دی ہے کہ سعودی زیر قیادت اتحاد نے صنعاء پر کوئی بھی فضائی حملہ کرنے کی تردید کی ہے۔