آرمی چیف کا دورہ سیالکوٹ و کوٹلی، جنگی تیاریوں پر اظہار اطمینان

راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور کوٹلی کا دورہ کیا اور کورپس لیول وار گیم کے اختتامی سیشن میں شرکت کی۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور کوٹلی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کورپس لیول وار گیم کے اختتامی سیشن میں شرکت کی۔

آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کو پیرا میٹرز اور مشق کے طریق کار بارے بریفنگ دی گئی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشق میں شریک جوانوں سے گفتگو کی اور سخت محنت، بلند حوصلے اور فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

آرمی چیف نے تربیتی مشقوں کے ذریعہ جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں