کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پروفیسر ہلاک

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی کے علاقے سٹیڈیم روڈ پر فائرنگ سے نجی انجینئرنگ کالج کے پروفیسر ظاہر علی سید ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجی انجینئرنگ کالج کے پروفیسر ظاہر علی سید ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مقتول کو کمر کے نچلے حصے پر گولی لگی۔ گاڑی سے ایمبولینس میں منتقلی کے دوران مقتول نے دم توڑا۔ جائے وقوعہ سے پستول کی گولی کا ایک خول برآمد ہوا ہے۔ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے یا ڈکیتی مزاحمت؟ تحقیقات کر رہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول یونیورسٹی سے گھر جا رہے تھے۔ ظاہر علی سید نے ڈرائیور کو اتار کر گاڑی بھگانے کی کوشش کی۔ گاڑی نہ روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ ڈرائیور کا بیان قلمبند کر لیا گیا ہے

تفتیشی اداروں نے جائے وقوعہ کے اطراف کے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز اکٹھی کر کے مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں