افغانستان: ہرات کے ضلع زندہ جان میں طالبان کا حملہ پسپا، 20 دہشتگرد ہلاک

کابل (ڈیلی اردو/شِنہوا) افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات کے ضلع زندہ جان پر طالبان دہشت گردوں کے قبضے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے اور دہشت گرد 20 لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان دہشت گردوں نے ضلع زندہ جان پر قبضہ کرنے کیلئے جمعرات کی صبح بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی تھی لیکن ان کے کثیر الجہتی حملے پسپا کردیئے گئے اور طالبان 20 لاشیں اور 17 مزید زخمی پیچھے چھوڑ جانے کے بعد فرار ہوگئے۔

بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس لڑائی میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ طالبان نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں