وزیر اعظم کے زیر صدارت اجلاس: جوابی کارروائی کیلئے پاکستان وقت اور جگہ کا تعین خود کریگا، اعلامیہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گيا ۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا۔

وزيراعظم کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی فضائی دراندازی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا گيا۔

اعلامیے کے مطابق بالاکوٹ کے نزدیک مبینہ جیش محمد کیمپ کو ٹارگٹ کرنے کا بھارتی دعوٰی مسترد کر دیا گیا ہے جبکہ بھارت کا بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا دعوٰی بھی مستر کر دیا گیا ہے۔

بھارتی دراندازی کامعاملہ اوآئی سی،دوست ممالک اوراقوام متحدہ میں فوری اٹھانےکافیصلہ کیا گيا ہے ، وزیرخارجہ معاملےکوعالمی سطح پر اٹھانےکیلئےرابطےکریں گےجبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گيا کہ پارلیمنٹ کواعتمادمیں لینے کےلیے مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا۔

قومی سلامتی کمیٹی نے عالمی برادری کو نشانہ بنائے گئے علاقے کا مشاہدہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری خود آکر زمینی حقائق کو دیکھے۔ قومی وبین الاقوامی میڈیا کو متاثرہ جگہ تک لے جایا جا رہا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں