16

‏ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی طرف سے گزشتہ دنوں کہا گیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرے گی اور اس پر منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اب اس حوالے سے ایسا عملی قدم اٹھا لیا گیا ہے کہ نفرت انگیز پوسٹس کرنے والے صارفین محتاط ہو جائیں۔ ڈیلی ڈان کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے کہا ہے ”حکومت کی ہدایت پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مانیٹرنگ کے لیے ایک سسٹم بنا لیا گیا ہے اور اس کے ذریعے صارفین کی پوسٹس کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔ اب جو شخص یا گروہ سوشل میڈیا پر انتہائی پسندی اور نفرت انگیزی پھیلائے گا اس کے خلاف کارروائی کرنے میں دیر نہیں لگے گی۔“

ایف آئی اے کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”وفاقی حکومت کے فیصلے کے پیش نظر سندھ میں موجود ایف آئی اے کے تینوں سائبرکرائم سنٹرز (کراچی، حیدرآباد اور سکھر)کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے صارفین پر کڑی نظر رکھیں۔پہلے شکایت موصول ہونے پر ہی کسی صارف کے خلاف کارروائی کی جاتی تھی تاہم اب بغیر شکایت کے بھی کارروائیاں کی جائیں گی۔“ڈائریکٹر ایف آئی اے یونس چانڈیو کا بھی کہنا تھا کہ ”سندھ میں ہمارے تین سائبرکرائم سنٹرز ہیںجن کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین کی پہلے بھی نگرانی کی جا رہی تھی تاہم وفاقی حکومت کی طرف سے ہدایات آنے پر اس عمل کو مزید موثر اور تیز کر دیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں