13

پاکستان کا بھارت کو پہلا سرپرائز، 2 انڈین طیارے مار گرائے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تاریکی میں حملےکا دن کےاجالے میں جواب، پاکستان نے بھارت کو پہلا سرپرائز دیتے ہوئے 2 انڈین طیارے مار گرائے، ایک طیارے کا ملبہ بھارتی حدود جبکہ دوسرے کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا، 2 پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے۔

دفتر خارجہ نے حملے کی تصدیق کی اور کہا یہ کارووائی بھارتی جنگی جنون کا ردعمل نہیں تھا، پاکستان نے غیر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، کارووائی کا مقصد اپنے تحفظ کے حق اور حاصل صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا تھا، پاکستان حالات مزید بگاڑنا نہیں چاہتا، پاکستان کو مجبور کیا گیا تو جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے دن کی روشنی میں اور پیشگی دھمکی کے بعد کارووائی کی۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر کارروائی کی، پاکستان نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے، ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کر لیا جبکہ 2 بھارتی پائلٹس کی تلاش جاری ہے۔

بڈگام میں طیارے گرنے کی جگہ پر بڑی تعداد میں کشمیری جمع ہو گئے، جلتے طیارے دیکھ کر کشمیریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، کشمیری پاک فضائیہ کی کاروائی پر انتہائی خوش ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں