گلگت بلتستان: ہنزہ میں فائرنگ سے قراقرام یونیورسٹی کا اسسٹنٹ پروفیسر ہلاک، دوسرا زخمی

گلگت سٹی (ڈیلی اردو) گلگت بلتستان کے ضلع وادی ہنزہ کے علاقے کریم آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قراقرم یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر کو قتل کر دیا۔ ملزمان قتل کی واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

تفصیلات کے مطابق ہنزہ کے علاقے کریم آباد میں گزشتہ رات نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ لاش اور زخمی شخص کو سول ہسپتال علی آباد منتقل کیا گیا۔

ایس ایس پی ہنزہ سلمان کے مطابق ہلاک شخص کی شناخت حبیب کے نام سے ہوئی ہے جو کہ قراقرم یونیورسٹی کا اسسٹنٹ پروفیسر تھا جبکہ زخمی ہونے والے دوسرے شخص بھی یونیورسٹی کا پروفیسر ہے۔ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔ پروفیسر حبیب کا تعلق کریم اباد سے تھا اور شعبے کے لحاظ سے اسسٹنٹ پروفیسر کیمسٹری تھے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں