12

ایل او سی کی خلاف ورزی پر قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی جارحیت اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا، بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی میں بچے سمیت 6 افراد شہید ہو گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کل شام بھارت کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی جس کے بعد قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا، پاکستان نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج کیا۔

ڈی جی جنوبی ایشیا و سارک ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج نے نکیال اور کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 6 معصوم شہری شہید جبکہ 12 زخمی ہوئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق شہید ہونے والوں میں موتیا بی بی، زرینہ، گلفراز اور شہناز نامی خواتین شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج بھاری ہتھیاروں کے ساتھ سویلین آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، عالمی برادری بھارت کی انسان حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ بھارت سنہ 2003 کے سیز فائر معاہدے کی پابندی کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت فورسز کو سیز فائر معاہدے کی پابندی کی ہدایت کرے، بھارت اقوام متحدہ کے مبصرین کو کردار ادا کرنے کی اجازت دے۔

3 خواتین اور ایک بچہ شہیدخیال رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 3 خواتین اور ایک بچہ شہید ہوگئے جبکہ 11 شہری زخمی ہوگئے۔

2 بھارتی طیارے بھی مار گرائے اب سے کچھ دیر قبل پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے بھی مار گرائے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارت کے 2 طیارے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں گر کر تباہ ہوئے ہیں۔ ایک طیارہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گرا، جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کی جانب گرا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی علاقے میں گرنے والے طیارے کے دونوں پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پاکستانی علاقے میں گرنے والے جہاز کے ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

کنٹرول لائن کی خلاف ورزیایک روز قبل بھارتی طیاروں نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دراندازی کی تھی تاہم پاک فضائیہ نے بروقت کارروائی کی اور بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

بھارتی طیارے جاتے ہوئے اپنا پے لوڈ جنگل میں گرا کر چلے گئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں