اسلام آباد (ڈیلی اردو) معاملات خراب ہوتے رہے تو صورتحال نہ میرے اختیار میں رہے گی اور نہ ہی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جنگیں مسائل کا حل نہیں ۔بھارت کو اب بھی دعوت دیتا ہوں کہ آئیں بات چیت سے مسائل کو حل کرتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب
وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اندازہ ہےپلواماواقعےکےلواحقین کوکتنی تکلیف پہنچی ہوگی۔پلوامہ حملے کےبعدتحقیقات کی پیشکش تھی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 10سالہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں70ہزارجانیں قربان ہوئیں،پتہ تھا بھارت اب کوئی ایکشن ضرور لے گا۔چاہتاتھاموجودہ حالات پرقوم کواعتماد میں لوں۔جوابی کارروائی ہماری مجبوری ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خدشہ تھاکہ بھارت میں اس سال انتخابات ہیں،وہ کوئی کارروائی ضرورکرےگا۔ہماری سرزمین کادہشتگردی کیلئےاستعمال ہمارےمفادمیں نہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ مجھےخدشہ تھاپیشکش کےباوجودبھارت ردعمل دےگا۔ہماراجانی نقصان نہیں ہوااس لیےہم بھارت کاجانی نقصان نہیں کرناچاہتےتھے۔بھارت کوبتاناتھاآپ کارروائی کرسکتےہیں
توہمارےاندربھی صلاحیت ہے۔کیا جو ہتھیار آپکے پاس ہیں اور ہمارے پاس ہیں تو کیا ہمین ان کا بے جا استعمال کرنا چاہئے ؟:وزیراعظم نے کہا کہ دنیامیں جتنی بھی جنگیں ہوئیں سب بغیرسوچےسمجھےشروع کی گئیں۔