تہران (ڈیلی اردو) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے آیت اللہ غلام حسین محسنی کو ملکی عدلیہ کا نیا سربرہ مقرر کیا ہے۔
عدلیہ کے سابق سربراہ ابراہیم رئیسی نے حال ہی میں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور وہ تین اگست کو منصبِ صدارت سنبھالیں گے۔
نئے چیف جسٹس محسنی قبل ازیں ملکی عدلیہ کے نائب سربراہ تھے۔ غلام حسین محسنی بھی ابراہیم رئیسی کی طرح سخت نظریات کے حامل مذہبی اسکالر ہیں۔
آیت اللہ محسنی ایران کے انٹیلیجنس امور کے وزیر بھی رہ چکے ہیں اور بین الاقوامی قانون میں ماسٹر ڈگری رکھتے ہیں۔