انقراہ (ڈیلی اردو) بحیرہ روم عبور کر کے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تارکینِ وطن کی کشتی اٹلی کے جزیرے لمپیڈوسا کے قریب ڈوب گئی، جس کے ننیجے میں کم سے کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔
Seven people, including a pregnant woman, died in a shipwreck about nine kilometers off the coast of Lampedusa early this morning.
Rescuers were able to save 46 people after the boat carrying migrants overturned. https://t.co/H5I3x0HR9K
— InfoMigrants (@InfoMigrants) June 30, 2021
بدھ کے روز اٹلی کے جزیرے لمپیڈوسا سے پانچ میل دور تارکین وطن کی ایک کشتی الٹنے سے کم از کم سات افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ 9 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ کشتی میں سوار 46 افراد کو بچالیا گیا اور انہیں بحیرہ روم کے جزیرے میں بحفاظت پہنچایا گیا ہے۔
کشتی میں سوار تارکین وطن کے حوالے سے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کون کون سے ممالک کے شہری تھے۔ حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت کشتی میں ’تارکین وطن‘ سوار تھے جو سنہرے مستقبل کے خواب آنکھوں میں سجائے یورپ جانے کا قصد کرکے نکلے تھے کہ بے رحم موجوں کی نذر ہوگئے۔