لاہور: سکول میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور (ڈیلی اردو) لاہور پولیس نے نشتر کالونی میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی سے زیادتی سکول میں کی گئی، ملزم اور متاثرہ بچی ایک ہی سکول میں پڑھتے ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج کر لیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں