سری نگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے کھلے میدان میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے کی وجہ پر بھارتی حکام نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
جائے حادثہ پر ہیلی کاپٹر کے ملبے سے 6 افراد کی لاشوں کو نکالا گیا ہے جن میں صرف ایک شخص کی شناخت ہوسکی ہے، شناخت کفایت حسین گیلانی کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق انڈین ایئر فورس ہے۔
قبل ازیں بھارتی حکام نے اسی علاقے میں ایک ایئرکرافٹ کے تباہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم جاری کردہ تازہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ تباہ ہونے والا طیارہ دراصل مال بردار ہیلی کاپٹر تھا، تاہم ہلاک ہونے والے 4 افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
"An Mi-17 V5 helicopter got airborne from Srinagar airfield for routine mission, crashed near #Budgam, Jammu and Kashmir. Court of inquiry ordered": #IndianAirForce statement
6 Air Force officers, a civilian lost their lives in the crash
Read: https://t.co/TSnVbYFW5n pic.twitter.com/48AfdFR8tv
— NDTV (@ndtv) February 27, 2019
بھارتی حکام نے ہیلی کاپٹر کی پرواز کے مقام اور منزل سے متعلق بھی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں جب کہ ہیلی کاپٹر اس وقت کس مہم پر تھا یا کس مقصد کے لیے استعمال ہورہا تھا، یہ تفصیلات بھی آنا باقی ہیں۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے میڈیا کو بتایا تھا کہ 2 بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں سے ایک کا ملبہ آزاد کشمیر جب کہ دوسرا بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں گرا تھا۔