15

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

دبئی (ویب ڈیسک) لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی ہرادیا

پی ایس ایل کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 107 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا، کپتان ڈیویلیئرز 47 اور حارث سہیل 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ فخرزمان نے 2 اور گوہر علی نے 21 رنز کی باری کھیلی، قلندرز کی جانب سے محمد حسنین اور گُرنے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل میچ کا ٹاس لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ کی جانب سے شین واٹسن اور احسن علی نے اننگز کا آغاز کیا، احسن علی نے تیسری اوور میں لاٹھی چارج کرتے ہوئے یاسر شاہ سے 20 رنز بٹورے تاہم شین واٹسن 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اسپنر سندیب لیمی چین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شین واٹسن کے بعد ریلی روسوو کو 8 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا اور پھر عمر اکمل اور دانیش عزیز کو ایک ایک رنز پر آؤٹ کرکے کوئٹہ کی مشکلات میں اضافہ کردیا جب کہ احسن علی بھی 33 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔

کپتان سرفراز احمد اور محمد نواز نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے شارٹس مارنے سے گریز کیا لیکن محمد نواز 12 اورسرفراز احمد کی اننگز 29 رنز پر تمام ہوگئی جب کہ فواد احمد بغیر کوئی رنز بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 19.1 اوورز میں 106 رنز ہی بناسکی اور آؤٹ ہوگئی جب کہ لاہور قلندرز کے اسپنر سندیب لیمی چین نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رؤف نے 2، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں