افغان طالبان نے بامیان اور لغمان کے کئی اضلاع پر قبضہ کر لیا

کابل (ڈیلی اردو) افغان طالبان کی پیش قدمی جاری ہے، بامیان اور لغمان کے کئی اضلاع پر قبضہ کر لیا۔ بھارت کا مزار شریف میں بھی قونصل خانہ بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔

افغانستان کے کئی علاقوں میں طالبان اور سرکاری فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر طرف دھماکوں کی آوازیں، طالبان ایک کے بعد دوسرے علاقہ پر قبضہ کرنے کے دعوے کر رہے ہیں۔

طالبان نے ضلع سیغان، کہمرد اور غندک کا کنڑول سنبھال لیا، طالبان نے حملے کر کے پولیس ہیڈ کوارٹر، چوکیوں اور فوجی تنصیبات پر قبضہ کر لیا۔
درجنوں افغانی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیئے، اکثریت کو فرار ہونے کا موقع دیا گیا۔ طالبان جنگجوؤں نے بھاری تعداد میں اسلحہ اور ملٹری گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔

صدر اشرف غنی اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ صوبہ بلخ پہنچ گئے، وہ کئی اہم رہنماؤں سے موجودہ صورت حال پر بات کریں گے۔

دوسری طرف امریکی جنرل آسٹن ملر افغانستان میں فوج کی سربراہی سے سبکدوش ہوگئے ہیں، اس کے ساتھ ہی افغانستان میں امریکا کی طویل ترین جنگ کا علامتی اختتام بھی ہو گیا، کابل میں موجود اہلکاروں کی کمان جنرل مک کینزی کو مل گئی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں