دنئی دلی (ویب ڈیسک) بھارت نے پاکستان سے بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی فوری اور بحفاظت رہائی کی درخواست کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ’انڈین ایئرفورس‘ کے تباہ ہونے والے طیارے میگ21 کے پائلٹ کو فوری طور پر رہا کرے اور اس کی بحفاظت وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ زیر حراست پائلٹ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جس میں پائلٹ کی شناخت ونگ کمانڈرابھی نندن بتائی گئی ہے اور اس کا سروس نمبر بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایل او سی کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھرپور اور موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا اورایک بھارتی فضائیہ کے افسر کو زندہ گرفتار کیا تھا۔
بعدازاں گرفتار پائلٹ نے پاک فوج کے رویے اور سلوک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ پاک فوج کے افسران اور جوانوں کا رویہ انتہائی متاثر کن ہے اور وہ اسی قسم کے رویے کی بھارتی فوج سے بھی توقع رکھتے ہیں