تاشقند (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔ اسلام آباد افغانستان میں سیاسی تصفیے کی توقع رکھتا ہے جس کے نیتجے میں امن قائم ہو۔ تاکہ افغانستان کے راستے سے پاکستان اور ازبکستان کی ایک دوسرے سے منسلک ہونے کے راہ ہموار ہو سکے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے یہ بات تاشقند میں ایک پاکستان، ازبکستان تجارتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے وسیع امکانات ہیں۔ البتہ وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ ان تعلقات کا انحصار اس بات پر ہے دونوں ممالک کس قدر جلد ایک دوسرے سے منسلک ہو سکتے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ازبکستان، افغانستان اور پاکستان ریلوے منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے ذریعے ازبکستان پاکستان کے ساتھ منسلک ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر خطوں سے منسلک ہو سکتا ہے۔
منصوبے کے حوالے سے امید کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو ازبکستان اور وسطی ایشیا کی دیگر ریاستوں تک تجارتی رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔
Prime Minister @ImranKhanPTI inaugurated the Uzbekistan-Pakistan ????????-???????? Business Forum on 15 July 2021. The event was organized by Pakistan in coordination with Uzbek authorities in Tashkent with a view to boosting bilateral trade and economic relations.#PMIKinUzbekistan pic.twitter.com/iSRcg6dnXF
— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 15, 2021
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے تکمیل کے لیے افغانستان میں امن ضروری ہے۔ پاکستان افغانستان میں سیاسی تصفیے کا خواہاں ہے تاکہ افغانستان کے راستہ پاکستان اور ازبکستان کے منسلک ہو سکے جو دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان ازبکستان کے صدر کی دعوت پر دو روزہ دورے پر جمعرات کو تاشقند پہنچے۔ اس دورے کے دوران پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہے۔ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر بھی دستخط ہونے کی توقع ہے۔
"Pakistan, Uzbekistan trade connectivity will open up new avenues of regional prosperity,"
Prime Minister @ImranKhanPTI address to the Uzbekistan-Pakistan Business Forum #PMIKinUzbekistan pic.twitter.com/1u0BZi7bjy
— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 15, 2021
اس کے ساتھ ساتھ وزیرِ اعظم عمران خان ازبکستان کی میزبانی میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے جس کا محور علاقائی رابطوں کے امکانات اور چیلنجز ہیں۔
اس کانفرنس میں پاکستان کے وزیرِ اعظم کے علاوہ افغانستان کے صدر اشرف غنی کے علاوہ کئی دیگر ممالک کے اعلیٰ حاکم بھی شرکت کریں گے۔
یہ کانفرنس ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب خطے کے اہم ملک افغانستان کو ایک غیر یقینی صورتِ حال کا سامنا ہے۔ ایک طرف غیر ملکی افواج کا انخلا ہو رہا ہے۔ دوسری جانب طالبان کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
"Pakistan-Uzbekistan relations are deeply rooted in common faith, culture and history," ????????????????????
Prime Minister @ImranKhanPTI address to the Uzbekistan-Pakistan Business Forum #PMIKinUzbekistan pic.twitter.com/jik3NzUehs
— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 15, 2021
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کا عمل معطل ہے۔ دوسری جانب حال ہی تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران تنظیم کے رکن ممالک کے اعلیٰ سفارت کاروں نے افغانستان کی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کرتے ہوئے افغان امن عمل کی حمایت کا اعادہ کیا۔
اس لیے اس بات کا امکان ہے کہ تاشقند میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر شرکا کی توجہ افغانستان کی تازہ ترین صورتِ حال پر بھی مرکوز ہو جہاں غیر ملکی فورسز کے انخلا کے بعد سیکیورٹی کی صورتِ حال مزید خراب ہونے کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔
افغانستان کے راستے تجارت کے حوالے سے اقتصادی امور کے تجزیہ کار فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر وسطی اور جنوبی ایشیا کو ایک دوسرے کے ساتھ منسلک کرنے کی راہ میں کئی چیلنج حائل ہیں۔ ان کے بقول جب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہوگا اس وقت تک تجارتی رابطوں کا حقیقت بننا شاید ممکن نہ ہو۔
Delegation level talks between Pakistan and Uzbekistan at Koksaray Presidential Palace, Tashkent. ????????????????????#PMIKinUzbekistan pic.twitter.com/NqPEHqeElS
— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 15, 2021
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک کی خواہش ہے کہ افغانستان میں فریقین کے درمیان شراکت داری سے جامع حکومت بنے۔ البتہ طالبان اس بات پر تیار نظر نہیں آتے۔
فرح سلیم نے کہا کہ تجارتی راستوں اور راہداریوں کی تعمیر کے لیے خطے کے دو بڑے دیگر ممالک چین اور بھارت کی شمولیت بھی ضروری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑی طاقتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی مخاصمت بھی خطے کے ممالک کے درمیان تجارتی رابطوں کی راہ میں حائل ہو سکتی ہے۔