اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کو بھارت کی جانب سے دراندازی اور پاکستانی جوابی اقدام پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ بارہ نکاتی ایجنڈے پر غور بھی کرے گی۔
وفاقی کابینہ، کیبنٹ کمیٹی برائے توانائی اور کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کریگی۔
وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے19فروری کے فیصلوں کی بھی توثیق کریگی۔
وفاقی کابینہ، پاکستان اور قازقستان کی وزارت خزانہ کے درمیان ایم او یو کی منظوری دیگی۔
ایم او یو کے تحت منی لانڈرنگ اور مالی دہشتگردی سے متعلق فنانشل انٹیلی جنس کا تبادلہ کیا جا سکے گا