13

دانش صدیقی کی ہلاکت: افغان طالبان کا صحافیوں بارے ہدایت نامہ جاری

کابل (ڈیلی اردو) طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جنگی علاقے میں داخل ہونے والا ہر صحافی ہمیں آگاہ کرے۔

افغانستان میں بھارتی صحافی دانش صدیقی کی ہلاکت سے متعلق بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہمیں علم نہیں کہ صحافی دانش صدیقی کی ہلاکت کس کی فائرنگ سے ہوئی، ہمیں غیر ملکی خبر ایجنسی کے صحافی کی موت پر افسوس ہے۔

ترجمان طالبان نے کہا کہ افسوس ہے صحافی بغیر اطلاع جنگ کے علاقے میں داخل ہورہے ہیں، جنگی علاقے میں داخل ہونے والا ہر صحافی ہمیں آگاہ کرے اور آگاہی کے بعد ہم اس کی مناسب دیکھ بھال کریں گے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں