امریکی صدر جوبائیڈن کی افغان صدر اشرف غنی کو ہرممکن مدد کی یقین دہانی

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر جو بائیڈن اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا۔

وہائٹ ہاوس کے مطابق دوران ٹیلفونک گفتگو امریکی صدر جو بائیڈن نے افغان صدر اشرف غنی سے کہا ہیں کہ امریکا افغانستان کی ترقی اور انسانی امداد کے شعبے میں مدد جاری رکھے گا۔ دونوں رہ نماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ طالبان کی موجودہ کارروائی پرامن تصفیہ کے ان کے عزم کے منافی ہے۔

اشرف غنی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر یہ بھی لکھا کہ بائیڈن نے انہیں افغان مسلح افواج کے لیے امریکی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وائٹ ہاوس نے مزید کہا کہ صدر غنی اور جو بائیڈن کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دونوں ممالک کے مابین تعاون، افغان حکومت اور افغان فوج کے لئے معاشی اور سفارتی مدد، اور “گذشتہ 20 سالوں کی کامیابیوں کو محفوظ رکھنے” کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں