قندھار: اسپن بولدک میں طالبان نے 100 سے زائد شہریوں کو ہلاک کر دیا

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کی وزارت داخلہ کے مطابق طالبان نے قندھار کے سرحدی شہر اسپن بولدک میں 100 سے زیادہ شہریوں کو ہلاک کردیا ہے۔

دوسری جانب افغان وزارت دفاع کی جانب سے دس صوبوں میں آپریشن کے دوران 152 طالبان کو ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

ادھر طالبان ترجمان نے اس الزام کو مسترد کیا ہے۔

https://twitter.com/Zabehulah_M33/status/1418817092158173188?s=19

رپورٹس کے مطابق طالبان نے ہلمند کے ضلع گرمسیر اور مارجہ پر قبضہ جبکہ غازی آباد کا محاصرہ کرلیا۔ اس دوران جھڑپوں میں 19 سیکورٹی اہل کار ہلاک ہوئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں