نئی دہلی (ڈیلی اردو) ملکوں کے درمیان سرحدی جھڑپیں ہونے کی خبریں تو آتی رہتی ہیں لیکن کسی ملک کے اپنے صوبوں کے درمیان خونریز سرحدی جھڑپ ہوایسی خبر بہت کم آتی ہے۔
انڈیا کی دو شمال مشرقی ریاستوں آسام اور میزورم کے درمیان پیر کو ایک سرحدی جھڑپ میں آسام کے کم ازکم چھ پولیس اہلکار ہلاک اور پچاس سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
This not Indo-Pak or Chaina Border, it's inside INDIA
what the hell is going here?@PMOIndia @CMOfficeAssam@AmitShah#Assammizoram Border at Lailapur
Cross firing between Assam Police and Mizoram ???? pic.twitter.com/RgAsaMdKQ0— Monodeep deb (@monodeepdeb) July 26, 2021
اس وقت دونوں ریاستوں کی سرحد پر زبردست کشیدگی ہے۔
Can hear gunfire in the background. Protestors from Mizoram claim that Assam police shot first. pic.twitter.com/lRLXlyN8IB
— Karma Paljor???? (@Karma_Paljor) July 26, 2021
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کر رہے ہیں۔
میزورم کے وزیر اعلیٰ زورم تھانگا کا کہنا کہ یہ ٹکراؤ اس وقت شروع ہوا جب کچھار ضلع کے ویرنگتے آٹو رکشا سٹینڈ کے نزدیک واقع سی آر پی ایف پوسٹ میں آسام کے دو سو سے زیادہ پولیس اہلکار پہنچے اور انھوں نے میزورم پولیس اور مقامی لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا
Can hear gunfire in the background. Protestors from Mizoram claim that Assam police shot first. pic.twitter.com/lRLXlyN8IB
— Karma Paljor???? (@Karma_Paljor) July 26, 2021
جب مقامی لوگ جمع ہونے لگے تو ان پر لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسو گیس کے گولے داغے گئے۔ اس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
The border dispute between Assam & Mizoram is getting worse. @AmitShah ji just visited north east and left without solving this issue. BJP led NEDA is a total failure. pic.twitter.com/FnFwQZJ0kM
— Sushmita Dev সুস্মিতা দেব (@SushmitaDevAITC) July 26, 2021
اعلیٰ پولیس اہلکاروں نے آسام پولیس کو سمجھانے کی کوشش کی۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق کشیدگی کے درمیان آسام پولیس نے دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی جس کے جواب میں میزورم پولیس نے بھی فائرنگ کی۔
دوسری جانب آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بشو شرما نے کہا کہ یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب میزورم حکومت نے آسام کے علاقے لیلیٰ پور میں سڑک تعمیر کرنی شروع کی۔
اسی سلسلے میں آسام پولیس کے انسپکٹر جنرل، ڈی آئی جی اور ایس پی جیسے اعلیٰ اہلکار وہاں گئے تاکہ انھیں حالات جوں کے توں قائم رکھنے کے لیے سمجھایا جا سکے۔
وزیر اعلیٰ ہیمنت شرما کے مطابق مقامی لوگوں نے آسام پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا۔
بات چیت کے دوران کشیدگی بڑھتی گئی اور میزورم پولیس نے گولی چلا دی جس میں آسام پولیس کے کم از کم چھ اہلکار مارے گئے اور کچھار ضلع کے ڈی ایس پی سمیت پچاس سے زیاد افراد زخمی ہوئے۔
ان بیانات سے یہ واضح کہ فائرنگ دونوں جانب سے ہوئی ہے۔ آسام کے وزیر اعلی ہیمنت شرما نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت تکلیف ہو رہی ہے کہ آسام پولیس کے چھ جوانوں نے ریاست کی آئینی سرحد کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی۔‘
Assam Chief Minister Himanta Biswa Sarma lays wreath and pays tribute to the policemen who lost their lives in the Assam-Mizoram border clash yesterday, in Silchar
(Source – News Live) pic.twitter.com/unrvzU1kLc
— ANI (@ANI) July 27, 2021
انھوں نے مزید کہا ’جو ثبوت سامنے آئے ہیں ان سے یہ واضح طور پر پتہ چلتا ہے کہ میزورم پولیس نے آسام پولیس کے خلاف لائٹ مشین گن کا استعمال کیا جو بہت افسوسناک ہے۔‘
دونوں ریاستوں کی سرحد پر صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔ دونوں جانب مسلح پولیس سرحدی علاقوں کی نگرانی کر رہی ہے۔ آسام کے ساتھ میزورم کی تقریباً 165 کلو میٹر لمبی مشترکہ سرحد ہے جس میں میزورم کے تین اضلاع آئزول، کولا سیب اور ممیت آتے ہیں۔ جبکہ آسام کے کچھار، کریم گنج اور ہیلا کاندی اضلاع اس سے متصل ہیں۔
گذشتہ برس کچھار ضلع کے لیلیٰ پور گاؤں کے باشندوں اور میزورم کے کولاسیب ضلع کے ویرنگتے علاقے کے پاس مقامی لوگوں میں سرحدی تنازعے کے باعث پر تشدد ٹکراؤ ہوا تھا جس میں آٹھ افراد زخمی ہوئے تھے۔
مقامی صحافی ایڈم ہیلی ڈے نے بی بی سی کو بتایا ’دونوں ریاستوں کے درمیان سرحدی تنازعہ تو پرانا ہے لیکن دونوں ریاستوں کی پولیس ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہو کر گولیاں چلانا شروع کر دے، یہ تو پہلے کبھی نہیں ہوا۔
’سوال یہ ہے کہ پولیس کو گولی کیوں چلانی پڑیں۔ یہ پولیس افسروں کے طریقہ کار پر بھی سوال کھڑا کرتا ہے۔‘
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی آسام بیورو کی سربراہ دوروا گھوش کہتی ہیں ’دونوں ریاستوں کے درمیان سرحدی تنازعہ کافی پرانا ہے۔ مختلف سرحدی علاقوں سے جھرپ کی خبریں آتی رہتی ہیں۔‘
لیکن یہ اتنا بڑا تنازعہ بن جائے گا کہ اس میں گولیاں چلنے لگیں اور پولیس اہلکاروں کی موت ہو جائے، اس کا اندازہ کسی کو نہیں تھا۔ ’فی الحال اس خطے میں زبردست کشیدگی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اب آسام اور میگھالیہ کی سرحد پر بھی کشیدگی پیدا ہو رہی ہے۔‘