باکو (ڈیلی اردو) آذربائیجان اور آرمینیا کی سرحد پر ہونے والی جھڑپوں میں 3 آرمینیائی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر فائرنگ کے تبادلے میں آرمینیائی فوجیوں کی ہلاکت ہوئی، حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ممالک نے روس کی طرف سے پیش کردہ جنگ بندی کی پیش کش کو قبول کر لیا ہے۔
گذشتہ سال ہونے والی جنگ کے بعد یہ شدید ترین جھڑپ تھی۔