واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے عمان کے ساحلوں کے قریب ایک اسرائیلی آئل ٹینکر پر کیے گئے ہلاکت خیز حملے کی تحقیقات میں مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جمعرات کے روز اس آئل ٹینکر کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں اس کے عملے کے دو ارکان ہلاک ہو گئے تھے۔
اسرائیل نے اس حملے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے۔ اس واقعے کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے حقائق سامنے لانے کے لیے تحقیقات میں تعاون کرنے اور مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے پر بھی اتفاق کیا۔