افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 254 طالبان ہلاک

کابل (بیورو رپورٹ) افغانستان میں ہفتے کے اوائل سے لے کر اب تک الگ الگ جھڑپوں کے دوران 254 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 97 دہشت گردوں زخمی ہوئے ہیں۔

https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1421709998166614017?s=19

ملک کی وزارت دفاع نے اتوار کے روز ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کنڑ، قندھار، ہرات، فراہ، فریاب، سمنگان، ہلمند، نیمروز، تخار، قندوز اور کاپیسا صوبوں میں افغان قومی دفاعی و سلامتی فورسز (اے این ڈی ایس ایف) کی جانب سے جوابی کارروائیوں اور مسلح جھڑپوں کے دوران مجموعی طور پر 254 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 97 زخمی ہو گئے ہیں۔

https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1421776437909000193?s=19

بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے طالبان دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب کیے گئے 13 بم بھی تلاش کر کے ناکارہ بنا دیئے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں