ڈی آئی خان (بیورو رپورٹ) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے اٹل شریف کے قریب مسلح افرادکی فائرنگ سے پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل دلاور خان پولیو مہم پر ڈیوٹی دینے کے لیے جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے اٹل شریف اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں بھی فائرنگ کر کے فرنٹیر ریزریو پولیس اہلکار کو قتل کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے 50 اضلاع میں آج سے پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔